کہا قانون سے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، نہیں تو لاکھوں سر دھڑ سے الگ کر دیتا
نئی دہلی۔ ۴؍اپریل: (آئی بی این خبر) بابا رام دیو نے ایک ایسا متنازعہ بیان دے دیا ہے جو ان کی مشکلات بڑھا سکتا ہے۔ اویسی کا نام لئے بغیر بابا نے کہا کہ کچھ لوگ ٹوپی پہن کر کھڑا ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چاہے سر کاٹ دیں، لیکن بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ انہیں یہ نہیں معلوم کہ قانون سے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، نہیں تو لاکھوں سر دھڑ سے الگ کر دیتے۔ بابا رام دیو روہتک میں منعقد خیر سگالی تقریب میں حصہ لینے پہنچے تھے۔بابا ویسے تو روہتک میں سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرنے پہنچے تھے، لیکن حب الوطنی کا سہارا لے کر بابا رام دیو نے اویسی پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ لوگ ٹوپی پہن کر یہ کہتے ہیں کہ چاہے سر دھڑ سے الگ ہو جائے وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ لیکن شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ ملک کے قانون کا احترام کرتے ہیں۔ نہیں تو اگر کوئی بھارت ماتا کی توہین کرے تو لاکھوں سر دھڑ سے الگ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو مذہب بھارت ماتا کی جے بولنے کو درست نہیں مانتا ہو، وہ مذہب ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔قانون سے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، نہیں تو لاکھوں سر دھڑ سے الگ کر دیتے: بابا رام دیوبابا کے اس بیان پر لالو یادو نے کہا کہ جو اس طرح کی بات بولتے ہیں وہ ہندو اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اویسی اور آر ایس ایس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ وہیں جے ڈی یو لیڈر کیسی تیاگی نے کہا کہ بابا رام دیو جس زبان کا استعمال کر رہے ہیں وہ بغاوت کی زبان ہے۔ ان پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی پہلی اور ملک کی 16 ویں خاتون وزیر اعلی بنیں
نئی دہلی۔ ۴؍اپریل: (یواین آئی) جموں و کشمیر کی پہلی وزیر اعلی کے طور پر آج حلف لینے والی محبوبہ مفتی ملک کی 13 ریاستوں میں اب تک بننے والی خاتون وزرائے اعلی میں 16 ویں اور موجودہ خاتون وزرائے اعلی میں پانچویں ہیں۔ محترمہ مفتی آسام کی انورہ تیمور کے بعد دوسری مسلم خاتون وزیر اعلی ہیں۔ ان 13 ریاستوں میں سے تین ریاستوں: اترپردیش، تمل ناڈو اور دہلی میں دو ۔دو خاتون وزیر اعلی بنی ہیں، جبکہ باقی 10 ریاستوں میں اب تک ایک ایک خاتون وزیر اعلی رہی ہیں۔ ملک کی کسی بھی
ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے کا افتخار سچیتا کرپلانی کو حاصل ہے، جنہوں نے 1960 کی دہائی میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی کمان سنبھالی تھی۔پانچ موجودہ خاتون وزرائے اعلی ممتا بنرجی (مغربی بنگال)، آنندی بین پٹیل (گجرات)، وسندھرا راجے (راجستھان)، جے للیتا (تمل ناڈو) اور محبوبہ مفتی (جموں و کشمیر) ہیں۔محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی پہلی اور ملک کی 16 ویں خاتون وزیر اعلی بنیںسابق خاتون وزرائے اعلی اس طرح ہیں: سچیتا کرپلانی اور مایاوتی (اترپردیش)، رابڑی دیوی (بہار)، نندنی ستپتی (اڈیشہ)، انورہ تیمور (آسام)، راجیندر کور بھٹل (پنجاب)، سشما سوراج اور شیلا دکشت (دہلی)، اوما بھارتی (مدھیہ پردیش)، جانکی رام چندرن اور ششی کلا کاکودر (گوا)۔ایک اندازہ کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں میں اب تک دو سو سے زیادہ وزرائے اعلی بن چکے ہیں جن میں سے صرف 16 یعنی صرف 8 فیصد ہی خاتون وزیر اعلی بنی ہیں۔
'بھارت ماتا کی جے نہ کہنے والوں کا اسکول میں داخلہ ممنوع
بی جے پی لیڈرنے اپنے اسکول میں داخلہ نہ لینے کا اعلان کیا
احمد آباد۔ ۴؍اپریل: (آئی بی این خبر) بھارت ماتا کی جے بولنے کا تنازعہ ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس تنازعہ کی آنچ اب اسکولوں تک پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ گجرات کے امریلی میں بی جے پی لیڈر نے اپنے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے نہیں بولنے پر داخلہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارت ماتا کی جے کا تنازع اب گجرات کے امریلی سے بی جے پی کے سینئر لیڈر دلیپ سنگھانی نے چھیڑا ہے۔ سنگھانی نے اپنے ماتحت چار اسکولوں میں اسے نافذ کر دیا ہے۔ سنگھانی نے اپنے اسکولوں میں ایسا نیا قانون بنایا ہے کہ اگر کسی کو اسکول میں داخلہ چاہئے تو اسے داخلہ فارم میں سب سے پہلے بھارت ماتا کی جے لکھنا ہو گا۔ اگر کوئی بھارت ماتا کی جے لکھنے سے انکار کرے گا تو اسے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔دلیپ سنگھانی گجرات بی جے پی کے قدآور لیڈر ہیں۔ گجرات حکومت میں کابینہ وزیر تھے اور دو بار رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ سنگھانی کوآپریٹوز بینک کے قومی فیڈریشن کے چیئرمین ہیں مگر ہمیشہ تنازعات میں رہتے ہیں۔ دلیپ سنگھانی گجرات کے امریلی میں چار تعلیمی ادارے چلا رہے ہے جس میں ایم وی پٹیل کنیا اسکول، ٹی پی گاندھی ہائی اسکول، ڈی ایم پٹیل فزیوتھریپی کالج اور ایک پرائمری اسکول ہے۔